دھرمیندر نے فلم باغبان کیوں نہیں دیکھی:ہیما مالنی نے بتا دیا

بالی ووڈ کی ڈریم گرل اداکارہ ہیما مالنی نے حالیہ انٹرویو میں فلم باغبان سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیمامالنی سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ دھرمیندر نے آپ کی اور امیتابھ بچن کی آن اسکرین کیمسٹری کی وجہ سے فلم باغبان دیکھنے سے انکار کیا؟

صحافی کے سوال پر اداکارہ ہیمامالنی شرماتے ہوئے ہنس پڑیں اور کہا کہ ’میں اس بارے میں نہیں جانتی‘۔

اسی انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ یہ فلم نہیں کرنا چاہتی تھی تاہم ان کی والدہ نے انہیں فلم کرنے کے لئے راضی کیا‘۔

خیال رہے کہ فلم باغبان ایک فیملی فلم تھی جس کی ہدایت کاری روی چوپڑا نے کی تھی جبکہ ہیما مالنی اور امیتابھ بچن نے فلم میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔