پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
جو سبق زمانہ یا وقت نہیں سکھا پاتا وہ سبق صرف اولاد سکھاسکتی ہے:صبا فیصل
پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ اولاد فتنہ ہے جو سبق زمانہ یا وقت نہیں سکھا پاتا وہ سبق صرف اولاد سکھاسکتی ہے ۔
پاکستانی اداکارہ صبا فیصل حال ہی میں اداکارہ پروین اکبرکے ہمراہ نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے گھریلو مسائل سمیت معاشرے میں بڑھتے طلاق اور خلع کے کیسز پر بات کی۔
اس دوران سینئر اداکارہ پروین اکبر نے کہا کہ میں اس بات کے لیے قائل ہو ہی نہیں سکتی کہ بہو بیٹی ہے یا ساس ماں ہے۔
اپنی بات پر اداکارہ نے ایک مثال دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر ایک غلطی گھر کی بیٹی کرے اور پھر وہی غلطی بہو کرے تو آپ بیٹی کو گھر سے باہر نکالیں گے یا بہو کو؟ نا ساس کبھی ماں بن سکتی ہے نا بہو بیٹی بن سکتی ہے، بہوؤں کو چاہیے کہ سسرال کو اپنا سمجھیں۔
طلاق کی بڑھتی شرح پر پروین اکبر کی رائے
طلاق اور خلع کے کیسز پر بات کرتے ہوئے پروین اکبر نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ لڑکیوں میں برداشت کی کمی ہے، لڑکیاں سسرال میں خود کو بند محسوس کرتی ہیں ان کی آزادی سلب ہوجاتی ہے جو کہ طلاق کا نتیجہ بن جاتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھاکہ آج کل کی لڑکیوں میں صبر نہیں ہے، لڑکیاں چاہتی ہیں جو ہم کہیں وہ حرف آخر ہو جو کہ نہیں ہوتا، اگر میاں بیوی کے درمیان انڈر اسٹینڈنگ ہو بھی تو وہ ایک اسٹیج پر سمجھوتہ ہوتا ہے، یہ زیادہ تر لو میرجز حتیٰ کہ اب تو ارینج میرجز میں بھی ہونے لگا ہے، مجھے نہیں سمجھ آتا لوگوں نے طلاق کو اتنا آسان کیوں بنالیا ہے اب تو ماں باپ بیٹیوں کو خود کہتے ہیں طلاق لے لیں۔
دوسری جانب اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ اکثر لوگ بہو کو بیٹی کہتے ہیں، میرا ماننا ہے کہ بہو کے رشتے کو بیٹی کے رشتے میں بدلنے کے بجائے اسے بہو کے رشتے میں پیار دیں کیوں کہ یہ بھی ایک رشتہ ہے، بہو کے آتے ہی کیوں لوگ بیٹی اور بہو کا فرق جتانے لگ جاتے ہیں۔
اپنے بیٹے اور بہو کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے واضح کیا کہ میں ٹرولنگ کے باعث کئی راتیں سو نہیں سکی تھی، میری صحت سمیت میری بیٹی کی شادی شدہ زندگی پر بھی اس مسئلے اور اس کے بعد ہونے والی چیزیں خاصی اثر انداز ہوئیں، اس مرحلے میں مجھے صبر کی ضرورت تھی جس کیلئے مجھے لگتا ہے کہ مجھ سے کہیں وہ دامن چھوٹ گیا تھا لیکن اب میں نے جینا سیکھ لیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اولاد فتنہ ہے، مجھے میری اولاد نے جینا سکھادیا ہے،کسی بھی انسان کو زمانہ یا وقت نہیں سکھاتا، اسے صرف اس کی اولاد سکھاتی ہے میری اولاد میرے حق میں ہے۔
اداکارہ نے کسی کا بھی نام لیے بغیر کہا کہ ’اگر میں نے صبر کیا تو مجھے صبر کا پھل ملا ہے اور جن کی وجہ سے میں نے صبر کیا انہوں نے بھی صبر کیا ہے کیوں کہ اس کی زندگی بھی متاثر ہوئی، میری دعا ہے کہ اس کی زندگی بھی سیٹل ہوجائے، اسی لیے بس اتنا کہنا چاہتی ہوں سوچ سمجھ کر بولیں، میں میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اپنےدل کی باتیں کہہ سکتی ہوں لیکن جو گھر پر بیٹھی ہے وہ نہیں کہہ سکتیں‘۔