شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کرنے کیلئےشوہر سے لمبی بحث کرنا پڑی: کیارا

بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کرنے کیلئے انہیں شوہر سدھارتھ ملہوترا سے لمبی بحث کرنا پڑی۔

کیارا ایڈوانی اور اداکار سدھارتھ ملہوترا نے رواں برس شاندار شادی کی تقریب کا اہتمام کیا تھا، کیارا سدھارتھ کی شادی کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خاصا پسند کیا گیا تھا جس پر اب اداکارہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق بتایاکہ ان کے شوہر سدھارتھ نہیں چاہتے تھے ہم شادی کی تقریب سے منسلک کسی بھی قسم کی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کی ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس کیلئے انہوں نے سدھارتھ سے بہت لمبی بحث کی کیونکہ سدھارتھ بہت پرائیوٹ شخص ہے اور ہر چیز کو پرائیوٹ ہی رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سدھارتھ مجھے آرام کرنے اور مزے کرنے کا کہتے ہیں لیکن یہ اور بھی زیادہ اچھا ہوجاتا ہے جب آپ کا شوہر بھی ایک ہی فیلڈ سے تعلق رکھتا ہو کیونکہ گھر میں دلچسپ بات چیت ہوتی ہے اور ہم کام پر بہت پرجوش انداز میں گفتگو کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سدھارتھ بولتے ہیں ٹھہرو نہیں جو بھی کرنا چاہتے ہو وہ کرو۔