پی پی پی کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بجائے مدت پوری کرنے کی تجویز

پاکستان پیپلز پارٹی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بجائے مدت پوری کرنے کی تجویز دے دی ہے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی بجائے انکو مدت پوری کرنے دینی چاہئے۔

مدت پوری ہونے سے چند روز قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے سے اچھا پیغام نہیں جائیگا۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی نے 13اگست 2018کو حلف لیا تھا اس حساب سے پانچ سال جب پورے ہوں اسی دن انتخابات ہوں۔