سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز محمد خان بھٹی نے لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔
محمد خان بھٹی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا، دوران ریمانڈ کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے کسی تفتیش کی مزید ضرورت نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے۔