شہریوں کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے لیے طریقہ کار سخت کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے شہریوں کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے لیے طریقہ کار سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

شہری کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق نے فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے شہری کا نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں ڈالنےکا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔