سپر سائز کا انتہائی قدیم بلیک ہول دریافت

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے سُپر سائز کا انتہائی قدیم بلیک ہول دریافت کر لیا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بلیک ہول آج سے 13 ارب سال پہلے وجود میں آیا، یہ بلیک ہول ایک انتہائی عمر رسیدہ کہکشاں میں واقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کہکشاں بِگ بینگ کے 570 ملین سال بعد وجود میں آئی تھی۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس سُپر سائز بلیک ہول کا حجم ہمارے سورج سے 90 لاکھ گنا زیادہ بڑا ہے۔