کراچی: بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں کانسٹیبل کا قتل

کراچی میں لیاری گلستان کالونی میں پولیس اہلکار کو اس کے بھائی اور بھتیجوں نے مل کر فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لیاری گلستان کالونی میں فائرنگ سے کانسٹیبل اسماعیل جاں بحق ہوا، مقتول گارڈن ہیڈکوارٹر میں تعینات تھا۔

فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا، مقتول کو اس کے بھائی گل زمین اور اس کے 4 بیٹوں نے مل کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا جائیداد کے تنازعے کا شاخسانہ ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔