گال ٹیسٹ میچ : پہلی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم 312 رنز بنا کر آؤٹ

گال میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم 312 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 122 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

سری لنکا کے اینجلو میتھیوز نے 64 اور سدیراسمارا وکرما نے 36 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے 242 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کیا۔

دوسرے روز کے کھیل کے آغاز میں ہی سری لنکا کے بیٹر دھننجایا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی۔

پہلے دن کا کھیل
پہلے روز سری لنکا نے پاکستان کے خلاف کھیل کے اختتام تک 6 وکٹ پر 242 رنز بنائے تھے۔

دو مرتبہ بارش سے متاثر ہونے کے سبب پہلے روز 65 اعشاریہ 4 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

پہلے روز کے کھیل میں سری لنکا کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر دھننجایا ڈی سلوا اور تجربہ کار کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

کھیل کے پہلے روز پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آغا سلمان، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔