کاجول کے ایک سوال نے شاہ رخ خان اور اُن کی پرانی دوستی پر سوال اٹھا دیا

بھارتی معروف اداکارہ کاجول کی جانب سے اپنے ساتھی اداکار، پرانے اور بہترین دوست شاہ رخ خان سے اُن کی نئی فلم ’پٹھان‘ کی کمائی سے متعلق سوال پوچھا گیا ہے۔

کاجول کے ایک سوال نے شاہ رخ خان اور اُن کی پرانی دوستی پر سوال اٹھا دیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا پر اس وقت فلم پٹھان کی کمائی سے متعلق متعدد جھوٹی افواہیں زیرِ گردش ہیں جن میں فلم پٹھان سے متعلق کہنا ہے کہ فلم اچھا بزنس نہیں کر سکی ہے۔

اب اسی افواہوں کے پیشِ نظر کاجول نے شاہ رخ خان سے سوال کیا ہے؟

گزشتہ روز کاجول نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اپنی آنے والی نئی سیریز ’دی ٹرائل‘ کی پروموشن لیے ایک انٹرویو میں حصہ لیا۔

اس انٹرویو سے ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں اداکارہ شاہ رخ خان سے فلم پٹھان کی صحیح کمائی بتانے سے متعلق سوال کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا ’لائیو ہندوستان‘ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ کاجول سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ اپنے دیرینہ ساتھی شاہ رخ خان سے کیا پوچھنا چاہیں گی؟

جس پر اُنہوں نے پہلے کہا کہ میں اُن سے کیا پوچھوں؟ اُن سے متعلق سب کچھ ہی تو موجود ہے سوشل میڈیا پر۔

بعد ازاں اداکارہ کا طنزیہ انداز میں کہنا تھا کہ میں ان سے پوچھوں گی کہ ’فلم پٹھان نے اصل میں کتنی کمائی کی ہے؟‘

اداکارہ کاجول کا یہ سوال شا رخ خان کے مداحوں کو کچھ خاص نہیں بھایا ہے، اس سوال پر اداکارہ پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے۔

اس سوال پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کاجول کو شاہ رخ خان سے نہیں بلکہ اِن کے بہنوئی آدتیہ چوپڑا سے پٹھان کی کمائی سے متعلق پوچھنا چاہیے کیونکہ ان کی کمپنی یش راج فلمز نے ہی فلم پٹھان بنائی ہے۔