واٹس ایپ نے نئے آپشن پیش کردیئے

واٹس ایپ میں ہر ہفتے غیر معمولی تبدیلیاں ہورہی ہیں اور اب چینلز چلانے والوں کی سہولت کے لیے چند اہم بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واٹس ایپ کے نئے ورژن 2.23.15.11 میں کچھ لوگوں کو اب یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اپنے سبسکرائبرز کو چینل کی اہم تبدیلیوں سے بروقت آگاہ کرسکیں گے۔

ان میں ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، اسٹیکرز، پولز اور دیگر معلومات شامل ہیں جو فوری طور پر چینل سے وابستہ تمام افراد تک پہنچ سکتی ہیں۔ کولمبیا اور سنگاپور کے افراد اسے آزما رہے ہیں اور شاید جلد ہی اسے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچایا جاسکے گا۔

بعض افراد یہ پیغام دیکھ رہے ہیں کہ ان کا چینل کب دستیاب ہوگا جو واٹس ایپ کا نیا فیچر بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اب چینل کو مفید اور کامیاب دیکھنا چاہتا ہے۔

اس سے لوگوں اور اداروں کے درمیان سادہ اور مؤثر انداز میں رابطہ ممکن ہوسکے گا۔ اس سے قبل واٹس ایپ ایموجی کی ری ڈیزائننگ اور آرکائیو فیچر میں بھی تبدیلیاں پیش کرچکا ہے۔