3 سالہ بچے سے گولی چل گئی، ایک سالہ بہن کی جان چلی گئی

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں 3 سالہ بچے سے حادثاتی طور پر چلنے والی گولی اس کی ایک سالہ بہن کے سر پر لگ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گھر پر غیر محفوظ جگہ پر موجود بندوق بچے کے ہاتھ لگ گئی اور اس سے حادثاتی طور پر گولی چل گئی۔

رپورٹس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جس کے بعد بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے 8 بجے پیش آیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔