پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرنیز کے سربراہ پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان کی وائرل لسٹ مکمل طور پر فیک ہے۔
یہ بات سربراہ پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرنیز پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ میں صداقت نہیں۔
پرویز خٹک کے صاحبزادے کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا مشاورتی اجلاس تھا۔
اسحاق خٹک کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی لسٹ جاری کریں گے۔