وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
وزیرِ اعظم نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن سے متعلق گفتگو کی۔
اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن وفاق کے برابر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔