سحر حیات پیا گھر سدھارتے ہی ہسپتال میں داخل، سمیع رشید تنقیدوں کی زد میں

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے پاکستانی ٹک ٹاکر سمیع رشید اپنی اہلیہ ٹک ٹاکر سحر حیات کے حوالے سے اسٹوری شیئر کرنے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

حال ہی میں پُرتعیش شادی کی رسومات منانے والی ٹک ٹاکر جوڑی سحر حیات اور سمیع رشید کو اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ شب سمیع رشید نے اپنی اہلیہ کے حوالے سے اسٹوری شیئر کی، جس کے مطابق سحر حیات بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں، جسے سحر حیات نے بھی ری شیئر کیا۔

ٹک ٹاکر سمیع رشید نے ایک اور اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا کہ ’کون سا وی لاگ پہلے چاہیئے؟‘۔

انہوں نے ساتھ میں آپشنز دیئے اور پوچھا کہ ’ولیمے کا یا اسپتال سے سحر کا؟‘۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے یہ سوال کرنا تھا کہ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر ان کی اسٹوری کے اسکرین شاٹس وائرل ہوگئے اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ٹک ٹاکرز بیماری کو بھی کیش کرواتے ہیں۔

ٹک ٹاکر سمیع رشید نے ولیمے کا وی لاگ انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتےہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ اور ٹک ٹاکر سحر حیات اب بالکل خیریت سے ہیں۔