پروفیسر ماہ جبین وفاقی اردو یونیورسٹی کی مقام رجسٹرار مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی اردو یونیورسٹی کی شعبہ فارمیسی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ماہ جبین کو جامعہ کا قائم مقام رجسٹرار مقرر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام رجسٹرار اسٹنٹ پروفیسر نمرہ وسیم کو فارغ کر کے شعبہ فارمیسی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ماہ جبین کو قائم مقام رجسٹرار مقرر کرکے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 14 جون کو اسٹنٹ پروفیسر زرینہ علی کو رجسٹرار کے عہدے سے فارغ کرکے اسٹنٹ پروفیسر نمرہ وسیم کو قائم مقام رجسٹرار مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم وہ 1ماہ 4 دن ہی رجسٹرار کے عہدے پر فائز رہ سکیں اور انہیں ہٹا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر ماہ جبین کو قائم مقام رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔