ڈونلڈ ٹرمپ حملہ کیس میں شامل تفتیش ،جلد گرفتاری کا خدشہ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چھ جنوری حملہ کیس میں شامل تفتیش کرلیا گیا، ٹرمپ پر کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تفتیش میں شامل کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی جلد گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

سابق امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اسپیشل کونسل کی جانب سے ایک ’ٹارگیٹ لیٹر‘ موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ گرانڈ جیوری کی تحقیقات کے نشانے پر ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی وفاقی پراسیکیوٹر پیٹر زیڈنبرگ نے کہا ہے کہ کسی ملزم کو ’ٹارگیٹ لیٹر‘ ملنا اس بات کی علامت ہے کہ اسے متنبہ کیا جائے کہ آپ پر فرد جرم عائد کی جارہی ہے۔