انٹر بینک میں گذشتہ روز کاروبار کے آغاز میں سستا اور اختتام پر مہنگا ہونے والے امریکی ڈالر نے آج ابتداء ہی سے اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتا م پر ڈالر 283 روپے 80 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 189 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 284 پر آ گیا۔