سنی لیون نے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی

سنی لیون کا اصل نام کرن جیت کور ہے، ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتائی۔

ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں امریکا میں ایک میگزین کےلیے انٹرویو دے رہی تھی تو مجھ سے سوال ہوا کہ آپ اپنا کیا نام شائع کروانا چاہیں گی؟

سنی لیون نے کہا کہ اس وقت مجھے کچھ ذہن میں ہی نہیں آیا کیونکہ میں ایک ٹیکس فرم میں کام کر رہی تھی، اس کے علاوہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ، اکاؤنٹنگ ڈیپارٹمنٹ کےلیے بھی کام کر رہی تھی اور ریسپشنسٹ بھی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے دفتر میں ہی فون پر بات کر رہی تھی اور مجھے معلوم تھا کہ جلد ہی فون رکھنا ہوگا تاکہ کام شروع کروں، تو میں نے انہیں جواب دیا کہ ‘سنی’ کو بطور پہلا نام استعمال کریں، دوسرا آپ خود چن لیں۔

سنی لیون نے بتایا کہ میرے بھائی کو محبت میں ‘سنی’ بلاتے ہیں، اس کا نام سندیپ سنگھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ کو یہ بات بہت بری لگی کہ میں نے اپنے لیے ‘سنی’ نام چن لیا، امی نے کہا کہ اتنے نام ہوتے ہیں اور تم نے اسی کا انتخاب کیا۔