عرفی جاوید کو فلائٹ میں ہراسانی کا سامنا

بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید کو فلائٹ میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

عرفی جاوید اپنے عجیب و غریب لباس کی وجہ سے اکثر ہی بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ممبئی سے گوا جاتے ہوئے جہاز کی اکانومی کلاس میں سفر کیا اور اس دوران اُنہیں بدتمیزی اور جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کو جہاز میں پیش آئے اس واقعے سے آگاہ کیا۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’جب گزشتہ روز ممبئی سے گوا کے لیے سفر کر رہی تھی تو مجھے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا‘۔

عرفی جاوید نے لکھا کہ’ویڈیو میں نظر آنے والے آدمی نے نازیبا باتیں کیں اور مجھے تنگ کیا‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’جب میں نے ان سےاس نامناسب رویے پر بات کی تو ان میں سے ایک نے کہا کہ ان کے دوست نشے میں ہیں‘۔

عرفی جاوید نے اپنی انسٹا اسٹوری کے آخر میں لکھا کہ ’نشے میں ہونے سے آپ کو خواتین سے بدتمیزی کا حق نہیں مل جاتا، میں مشہور شخصیت ہوں لیکن عوام کی ملکیت نہیں‘۔