آرمی چیف سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی صورتِ حال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔