یمنیٰ زیدی کی روضہ امام حسین ؓ سے خوبصورت تصویریں وائرل

پاکستانی ہر دلعزیز اداکارہ، ڈرامہ ہیروئن یمنیٰ زیدی کی روضہ امام حسین ؓ سے خوبصورت تصویریں وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں جاندار اداکاری کے سبب دنیا بھر سے تعریفیں سمیٹنے اور شہرت حاصل کرنے والی یمنیٰ زیدی آج کل عراق کے شہر کربلا میں موجود ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی باحجاب تصویریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن میں اُنہیں سیاہ اور سفید چادروں میں لپٹا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یمنیٰ زیدی کی اِن تصویروں کو اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

یمنیٰ زیدی کی اِن تصویروں کو شوبز انڈسٹری سے منسلک ہر سوشل میڈیا پیج شیئر کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ 33سالہ یمنیٰ زیدی کو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تقریباً 10 سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے اس دوران ڈرامہ شائقین کو اپنی صلاحیتوں کے سبب ڈرامہ کی صورت میں بہترین شاہکار دیئے ہیں۔