کولمبو ٹیسٹ میچ ، بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بارش شروع ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے کھیل کو روک دیا گیا۔

بارش شروع ہونے سے قبل پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا لیے اور ہوم ٹیم پر 12 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

عبداللّٰہ شفیق نے 74 اور کپتان بابر اعظم نے 8 رنز کے ساتھ دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

پاکستان نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں پر 145 رنز بنائے تھے جبکہ ہوم ٹیم کی برتری ختم کرنے میں 21 رنز باقی تھے۔

شان مسعود 51 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے جبکہ امام الحق صرف 6 رنز کے مہمان ٹھہرے، اسیتھا فرنینڈو نے دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی پہلی اننگز
سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ہوم ٹیم کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی اور سری لنکا کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔