مچھیرے غلطی سے ڈولفن پکا کر کھا گئے

بھارت کی ریاست اترپردیش میں مچھیروں نے غلطی سے ڈولفن پکڑلی جس پر انہوں نے اسے واپس دریا میں نہیں چھوڑا بلکہ پکا کر کھا گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حرکت کے بعد چاروں مچھیروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دریا سے مچھلیاں پکڑنے کے دوران ان افراد کے جال میں ڈولفن پھنس گئی تھی جسے واپس چھوڑنے کے بجائے یہ لوگ اسے کندھے پر اٹھا کر گھر لے آئے تھے اور بعدازاں اُسے پکا کر کھا گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان مچھیروں کی ڈولفن کو اٹھا کر گھر لے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔