رکنِ سندھ اسمبلی کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ ، بھائی اور بھتیجا جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں قیوم آباد کے قریب رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ان کے بھائی اور بھتیجا جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی جانب سے ویگو گاڑی نمبر کے وی 6052 پر فائرنگ کی گئی۔