مشہور پنجابی گلوکار 64 سال کی عمر میں چل بسے

بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سریندر شندا 64 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار بیماری کے باعث لدھیانہ کے پرائیوٹ اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں آج ان کی موت ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی مشہور گانے گائے اور متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کی موت پر انڈسٹری کے کئی لوگوں اور سیاستدانوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔