پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئیڈن ہو یا کوئی بھی ملک اس کے سفیر کو ملک سے نکالنا چاہیے۔
یہ مطالبہ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران کیا ہے۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مقررہ وقت سے 1 گھنٹہ 22 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔
عبدالقادر مندوخیل نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ قرآن کی بے حرمتی اور مسجدوں پر حملے ہو رہے ہیں، ہم اور ہمارا ایوان خاموش کیوں ہے؟
اس موقع پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے انہیں جواب دیا کہ ہم اس پر خاموش نہیں، آپ یہاں نہیں تھے، ہم نے مشترکہ اجلاس میں اس کی مذمت کی ہے۔