مودی حکومت کے خلاف بھارتی پارلیمان میں عدم اعتماد تحریک پیش

مودی حکومت کے خلاف بھارتی پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں نے لوک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی جسے قبول کر لیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مود کے خلاف ’لوک سبھا‘ (زیریں پارلیمنٹ) میں اسپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک کو قبول کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لیے ابھی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف پیش کی گی تحریک عدم اعتماد کا مقصد منی پور میں جاری نسلی تشدد پر مودی کی خاموشی تڑوانا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی اتحاد کی اکثریت کے سبب مودی حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔