شیخ سعید بن زید النہیان 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ابوظبی کے حکمران خاندان کے شیخ سعید بن زید النہیان 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ سعید بن زید النہیان کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے، وہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی تھے۔

ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سابق رکن شیخ سعید میری ٹائم پورٹ اتھارٹی (ابوظبی) کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز تھے۔ان کے انتقال سے پانچ دن پہلے 22 جولائی کو صدارتی عدالت نے اعلان کیا تھا کہ شیخ سعید کافی بیمار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شیخ سعید کو جون 2010 میں ابوظبی کے حکمران کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔

شیخ سعید بن زید النہیان کے انتقال پر ابوظبی کی صدارتی عدالت نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، اس دوران پرچم سرنگوں رہے گا۔