قرآنِ کریم کی بےحرمتی: بلاول کا سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے قرآن مجید کے نسخوں کی توہین کے واقعات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اسلام فوبیا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے سیلاب کے بعد بحالی کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ نے انتونیو گوتریس سے ترقی پذیر ممالک میں تحفظ خوراک پر بھی بات کی۔

بلاول بھٹو نے انتونیو گوتریس سے بحرِ اسود میں خوراک کے اقدام کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔