داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ منسوخی پر 12طلبہ عدالت پہنچ گئے

کراچی میں واقع داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے داخلہ منسوخ کیے جانے پر 12 طلبہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

یاد رہے کہ داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے 12 طلبہ کے داخلے منسوخ کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں متاثرہ طلبہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

دالت کی جانب سے طلبہ کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی گئی ہے، عدالت میں 2 رکنی بینچ آج ہی درخواست کی سماعت کرے گا۔

درخواست گزار طلبہ کا مؤقف ہے کہ شو کاز نوٹس دیے بغیر ہمارے داخلے منسوخ کر دیے گئے، 31 جولائی کو امتحانات ہو رہے ہیں، ہمارامستقبل تباہ کیا گیا ہے۔

درخواست گزار طلبہ نے استدعا کی ہے کہ ہمارے داخلے بحال کر کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔