ڈیرہ بگٹی:ندی نالوں میں طغیانی ،سڑکوں پر ٹریفک معطل

ڈیرہ بگٹی کے ندی نالوں میں طغیانی کے بعد سڑکوں پر ٹریفک معطل ہو گیا۔

ایکسیئن ایری گیشن کا کہنا ہے کہ دریائے لہڑی سے آنے والا سیلابی ریلہ ڈیرہ مراد جمالی سے گزر رہا ہے۔

ایکسیئن ایری گیشن کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ناڑی بینک سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھتر سے آنے والا ریلہ ربی کنیال کے علاقے میں داخل ہو گیا اور شگاف پڑنے سے چاول کی کاشت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پنجرہ پل کا عارضی راستہ 6 روز بعد بھی بحال نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔