ہری پور میں گاڑی کھائی میں گرگئی، 4 افراد جاں بحق

ٹیکسلا کے علاقے غازی سری کوٹ ہری پور میں گاڑی کھائی میں گرگئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثےمیں جاں بحق چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں 3 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کردیا گیا۔