فاطمہ جناح کا آج یوم پیدائش ملک بھر میں تقریبات کی تیاریاں

آج مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا ملک بھر میں یوم ولادت منایا جارہا ہے ۔آپ نے 31 جولائی 1893 میں ولادت پائی ۔آپ نے ڈینٹل سرجن کی تعلیم پائی ۔آپ کو مادر ملت ،خاتون پاکستان ،کے ناموں سے یاد کیا جاتا ہے آپ بانی پاکستان محمد علی جناح کی چھوٹی بہن تھیں ۔آپ نے بندرا کنوینٹ بمبئی میں 1902میں تعلیم۔کا آغاز کیا ۔ یونیورسٹی آف کلکتہ سے 1923 میں ڈینٹل سر جن کی ڈگری حاصل کر نے کے بعدآپ نے بمبئی میں ڈینٹل کلینک کھولا ۔تاہم محمد علی جناح کی شریک حیات کی وفات کے بعد انہوں نے بھائی کی خاطر کلنک چھوڑدیا ۔