کراچی: سول ہسپتال میں چور لاکھوں روپے مالیت کی مشینیں چرا کر فرار ہوگئے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چور نیورولوجی کی او پی ڈی سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینیں چرا کر لے گئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، دو روزہ سرکاری چھٹیوں کی وجہ سے او پی ڈی بند تھی، آج او پی ڈی کھلنے پر سامان غائب ہونے کی اطلاع ملی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پوری سکیورٹی کو طلب کرلیا ہے اور اس حوالے سے معلومات لی جارہی ہیں۔