سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ میں میڈیا پر کہہ چکا ہوں مجھے نگراں یا سیاسی حکومت میں کوئی عہدہ نہیں چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ میں اپنی ضعیف والدہ کی وجہ سے کراچی نہیں چھوڑ سکتا۔
I have publicly stated on media that I do not want any public post in caretaker or any political govt.I cannot leave Karachi due to my elderly mother.I want to spend my future life in writing professional books, professional work & my passion at SIUT.Not to waste in La-Islamabad.
— SyedShabbarZaidi (@SShabbarZaidi) July 30, 2023
انہوں نے کہا کہ میں اپنی آئندہ زندگی پیشہ ورانہ کام اورکتابیں لکھنے میں گزارنا چاہتا ہوں۔
سید شبر زیدی کا کہنا ہے کہ میں ایس آئی یوٹی کے لیےکام کرنا چاہتا ہوں، میں اپنی آئندہ زندگی اسلام آباد میں ضائع نہیں کرنا چاہتا۔