پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
رابعہ نورین نےشوہر، مرحوم عابد علی سے شادی سے متعلق کھل کر بتا دیا
پاکستانی سینئر اداکارہ رابعہ نورین نے اپنے دوسرے شوہر، مرحوم سینئر اداکار عابد علی سے شادی سے متعلق پہلی بار کھُل کر بات کی ہے۔
اداکارہ رابعہ نورین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
ڈراموں سے ہٹ کر ٹی وی پر بہت کم نظر آنے والی اداکارہ رابعہ نورین نے شو کے دوران اپنے کریئر، ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی اور دوسری شادی سے متعلق کھل کر بات کی۔
اداکارہ کا اپنے دوسرے شوہر، مرحوم اداکار عابد علی سے شادی کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عابد علی سے شادی کرنے سے قبل میرے ذہن میں اُن کے بارے میں بہت منفی خیالات تھے، عابد علی کے بارے میں اکثر لوگوں کی رائے تھی کہ وہ غصے کے بہت تیز ہیں، اسی لیے میرے ذہن میں بھی ان کے بارے میں خیالات کچھ اچھے نہیں تھے۔
رابعہ نورین نے مزید بتایا کہ انہوں نے عابد علی کے ساتھ ایک پروجیکٹ کیا تھا، اُنہوں نے کافی عرصے تک شوٹنگ کے دوران عابد علی کو نوٹ کرنے کے بعد اپنی رائے سے مختلف پایا، اُنہیں احساس ہوا کہ وہ تو بہت عاجز انسان ہیں۔
رابعہ نورین کا شو کے دوران بتانا تھا کہ انہوں نے دیکھا کہ عابد علی شوٹنگ کے دوران ہر انسان کی دیکھ بھال کرتے ہیں، عابد علی کا یہ رویہ دیکھ کر انہوں نے اداکار سے بات کرنا شروع کی اور پھر اُن دونوں میں موبائل فون نمبر کا لین دین ہوا۔
اداکارہ نے بتایا کہ نمبر مل جانے کے بعد اداکار عابد علی اُنہیں روزانہ گڈ مارننگ، ہیلو، گڈ ایوننگ کے میسجز کیا کرتے تھے اور دو تین ماہ گزر جانے کے بعد جب ایک دن عابد کا گڈ مارننگ کا میسج نہیں آیا تو وہ کافی پریشان ہوگئی تھیں جس کے بعد سے اُن کا تعلق آگے بڑھا اور مزید گہرا ہوا۔
رابعہ نورین نے اپنی پہلی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پہلی شادی خود ختم کی تھی، وہ اُن کی زندگی کا مشکل ترین دور تھا، اُن کا دل ٹوٹ چکا تھا، اُنہیں خلع لینے کے بعد کسی پر بھی اعتبار نہیں تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ایک بار دل ٹوٹ جاتا ہے تو سمیٹنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
شو کے دوران اداکارہ نے مزید بتایا کہ خلع لینے کے بعد ایک حد تک اُنہوں نے سوچ لیا تھا کہ وہ اب دوبارہ شادی نہیں کریں گی۔
یاد رہے کہ اداکارہ رابعہ نورین کی اداکار عابد علی سے دوسری شادی تھی۔
معروف اداکارہ و سپر ماڈل ایمان علی کے والد عابد علی نے اپنی پہلی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد 2006ء میں اداکارہ رابعہ نورین سے دوسری شادی کی تھی۔
اداکار عابد علی کی پہلی شادی اداکارہ حمیرہ علی سے ہوئی تھی جو متعدد ڈارموں میں کام کرچکی ہیں۔
عابد علی کی اداکارہ حمیرہ علی سے 3 بیٹیاں ہیں جن کے نام ایمان علی، مریم علی اور رحمہ علی ہیں۔