حکمران اتحاد کا اسمبلی 9 ستمبر بدھ کی رات تحلیل کرنے پر اتفاق

حکمران اتحاد میں قومی اسمبلی 9 ستمبر بدھ کی رات تحلیل کرنے پر اتفاق ہو گیا .

نگران وزیر اعظم کے لیے شارٹ لسٹ پر نظرثانی کا امکان ,شاہد خاقان کا نام بھی زیرغور ہے،قبل از وقت اسمبلی کی تحلیل پر آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کرانے ہوں گے جبکہ اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر60روز میں انتخابات کرانا ہوں گے ، قبل ازوقت اسمبلی کی تحلیل پر حکمران اتحاد سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کو عام انتخابات کی تیاری کے لیے زیادہ وقت مل جائے گا .

دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکمران اتحاد میں نگران وزیر اعظم کے لیے شارٹ لسٹ پر نظرثانی کا امکان ہے اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام بھی زیرغور ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کے بارے میں مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل ہو گیا ۔