افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال ،طالبان پالیسیاں واپس لیں:امریکا

امریکی حکام نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے خاتمے کے لیے اپنی پالیسیاں واپس لیں۔

دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان دو روزہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں پر پابندیوں کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔

امریکی حکام نے افغان عوام کی حمایت میں اعتماد سازی کیلئے مختلف امور کی نشاندہی کی۔

امریکی وفد نے انسانی ہمدردی کے تحت امداد فراہم کرنے والی تنظیموں کی ضرورت پر زور دیا۔