آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز بائیں کلائی کی انجری کا شکار

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز بائیں کلائی کی انجری کا شکار ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹ کمنز آخری ایشیز ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز انجری کا مکمل معائنہ کرائیں گے اور جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل تین ہفتے مکمل آرام کریں گے۔

ممکنہ طور پر پیٹ کمنز جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں آرام بھی کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کا دورہ جنوبی افریقا اگست کے آخر میں شروع ہو گا۔

انجری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ میں ٹیسٹ کے پہلے روز کلائی کے بل گر گیا تھا۔