پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اور اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طلاق سے متعلق خبروں کو ایک بار پھر ہوا دے دی۔
گزشتہ برس سے طلاق کے حوالے سے شہ سُرخیوں کی زینت بننے والی اس اسٹار جوڑی نے کبھی اپنی طلاق کی تصدیق نہیں کی تاہم طویل عرصے سے ایک ساتھ دکھائی نہ دینے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی ایک دوسرے سے لاتعلقی اختیار کرنے کے باعث ان کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
تاہم اب ایک بار پھر قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ان گردشی خبروں کو اس وقت ہوا دی جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا بائیو (تعارف) تبدیل کر دیا۔
اس سے قبل انہوں نے اپنے بائیو میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر ہونے پر فخر محسوس کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’سپر ویمن کا ہسبینڈ‘ اور ساتھ ہی ثانیہ مرزا کو ٹیگ بھی کیا ہوا تھا۔
تاہم اب انہوں نے اپنے بائیو کو تبدیل کرتے ہوئے ’سُپر ویمن کا شوہر‘ ہٹا دیا اور کچھ مزید ترمیم بھی کی گئیں۔
سابق کرکٹر کی بائیو میں پہلے ’ایتھلیٹ‘ لکھا ہوا تھا اب، اس کی جگہ ’پرو ایتھلیٹ‘ نے لے لی ہے اور ساتھ ہی ’لِو اَن بروکن‘ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے.
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ’لِو اَن بروکن‘ امریکی مصنفہ تریسیا مائلز کی ایک مشہور کتاب ہے جس کا موضوع طلاق کے بعد خود کو سنبھالنے اور ثابت قدم رہنے کے حوالے سے ہے۔
کرکٹر کی بائیو کے حوالے سے مزید بات کی جائے تو انہوں نے بیٹے کو نعمت قرار دے رکھا ہے اور ساتھ ہی کانٹینٹ مینیجر کو بھی ٹیگ کیا ہوا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ شعیب اور ثانیہ نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو فالو کرنا بھی ترک کردیا ہے لیکن ان قیاس آرائیوں میں اب تک کوئی صداقت نہیں ہے اور دونوں ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 برس بعد 2018 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔