نئے چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور میر بادشاہ خان وزیر (ان لینڈ ریونیو سروس) بنیادی سکیل 21کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا اپنی جگہ ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز مقرر کر دیا ہے۔
میر بادشاہ خان وزیر ایف بی آر کے انکم ٹیکس‘ فیڈرل ایکسائز‘ سیلز ٹیکس کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی آفاق احمد قریشی کی رخصت کے دوران ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کی اضافی ذمہ داریاں بھی سرانجام دینگے۔
اسی نوٹیفکیشن کے مطابق محمود حسین جعفری ان لینڈ ریونیو سروس/بنیادی سکیل 21چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور رولز کے مطابق چیف کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کا اضافی چارج بھی اس وقت تک سنبھالیں گے جب تک نیا عہدیدار ایف بی آر کی طرف سے تعینات نہیں کیا جاتا۔
جمعرات 3اگست 2023ءکو ایف بی آر نے نوٹیفکیشن نمبر 2031سی ون 2023ء جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل نمبر 19کے دو اور بنیادی سکیل 18کے دو افسروں کے تبادلے کئے گئے ہیں۔
سید بابر علی شاہ پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل نمبر 19 ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز اکیڈمی آف پاکستان لاہور کو ایڈیشنل کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ کسٹم ہائوس کراچی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امجد حسین راجپر پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل نمبر 19ایڈیشنل کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کسٹم ہائوس کراچی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف آئی پی آر انفورسمنٹ (سائوتھ) کراچی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔ پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق حسین کسٹم ہائوس کراچی کو ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز اکیڈمی آف پاکستان کراچی مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
اسفندیار اکرام پاکستان کسٹمز سروس بنیادی سکیل 18ڈپٹی کلکٹر اپریزمنٹ فیصل آباد کو ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔