ملک بھر میں آج یومِ استحصالِ کشمیر منایا جارہا ہے

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلے 4 سال ہوگئے، ملک بھر میں آج یومِ استحصالِ کشمیر آج منایا جارہا ہے۔

مظفر آباد میں ہاتھوں میں زنجیر باندھے کفن پوش مشعل بردار کشمیری نوجوانوں نے احتجاج کیا۔

بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف آج ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019 کے اقدامات متنازع علاقے پر قبضہ کرنے اور کشمیری کردار کو مٹانے کیلئے کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام ہتھکنڈے کشمیریوں کی آزادی کی تڑپ کو نہیں بجھا سکے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت بہادر کشمیری عوام کو خاموش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارتی اقدام پر مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے۔