فائرنگ کے 5 مختلف واقعات، 2 افراد جاں بحق 3 افراد زخمی

کراچی میں رات گئے فائرنگ کے 5 مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے، بفرزون میں ڈکیتی کے دوران مزدور جان سے گیا جبکہ نارتھ کراچی اور کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر دو شہری زخمی ہوئے۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ بفرزون سیکٹر 15 میں پیش آیا۔

پولیس کےمطابق دوران ڈکیتی مزاحمت پر ارشد نامی شخص جاں بحق ہوا، مقتول کے بی آر کا رہائشی اور مزدور تھا۔

منگھوپیر غازی گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے فاروق نامی شخص جاں بحق ہوا، مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

لواحقین کا کہنا ہے مقتول چائے کا ہوٹل چلاتا تھا، ملزمان سے پہلے جھگڑا ہوا جو فائرنگ کرکے فرار ہوئے، پولیس نے واقعہ پر ذاتی دشمنی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب کورنگی 5 نمبر میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فاروق نامی شہری زخمی ہوا جسےجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

نارتھ کراچی یوپی موڑ اور لانڈھی میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق یوپی موڑ پر فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا، زخمی عبداللّٰہ کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔