امریکی اداکار مارک مارگولیس 83 سال کی عمر میں چل بسے

امریکی اداکار مارک مارگولیس 83 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت نیویارک کے اسپتال میں ہوئی جہاں انہیں بیماری کے باعث داخل کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مارک مارگولیس کچھ دنوں سے بیمار تھے اور ان کا اسپتال میں علاج جاری تھا اور یہیں جمعرات کو انہوں نے آخری سانسیں لیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مارک مارگولیس کی اہلیہ اور ان کا بیٹا اسپتال میں ان کے ساتھ موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مارک مارگولیس کو 2012 میں ڈرامہ سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں کام کی وجہ سے ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔