چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو بیان جاری کردیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام کے ساتھ لکھا گیا کہ میری گرفتاری متوقع تھی اور میں نے یہ پیغام اپنی گرفتاری سے پہلے ریکارڈ کیا تھا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا گیا کہ یہ لندن پلان کی تکمیل میں ایک اور قدم ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ میری پارٹی کے کارکن پُرامن، ثابت قدم اور مضبوط رہیں۔
Chairman Imran Khan’s message:
My arrest was expected & I recorded this message before my arrest.
It is one more step in fulfilling London Plan but I want my party workers to remain peaceful, steadfast and strong.
We bow before no one but Allah who is Al Haq. We believe in… pic.twitter.com/1kqg6HQVac
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ پر لکھا گیا ہے کہ ہم اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے جو الحق ہے اور ہم لا الہ الا اللّٰہ پر یقین رکھتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جب تک یہ پیغام آپ تک پہنچے گا تب تک یہ مجھے گرفتار کرچکے ہوں گے اور میں جیل میں ہوں گا۔