مارکیٹ میں اب نت نئی قبروں کے ڈیزائن بھی متعارف

سوشل میڈیا پر دلچسپ و عجیب ویڈیوز گردش میں رہتی ہیں جن سے ناصرف صارفین محظوظ ہوتے ہیں بلکہ اِن سے معلومات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

کبھی کبھار سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز انفوٹینمنٹ کا ذریعہ بننے کے بجائے رب کو یاد کرنے کا سبب بھی بن جاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال اس وقت سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارکیٹ میں تابوتوں کے بعد اب نت نئی قبروں کے ڈیزائن بھی متعارف کروا دیئے گئے ہیں۔

اِن قبروں کا ڈیزائن اور ٹائلز کا رنگ دیکھ کر مرنے کا تو دل نہیں چاہ سکتا، ہاں! البتہ انسان یہ ضرور کہہ سکتا ہے کہ اگر آخری ’آرام گاہ‘ ایسی ہو تو مرنے کے لیے سوچا جا سکتا ہے۔