ارسلان خان نےعرفی جاوید کو لیجنڈ قرار دے دیا

پاکستانی خوبرو نوجوان اداکار ارسلان خان نے بھارتی معروف، متنازع ٹی وی اداکارہ و سوشل میڈیا شخصیت عرفی جاوید کو لیجنڈ قرار دے دیا ہے۔

ارسلان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اسٹوری پر عرفی جاوید کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

شاذونادر ہی مناسب لباس میں نظر آنے والی اداکارہ عرفی جاوید کو اس ویڈیو میں سر تا پیر عجیب و غریب نیلے لباس میں ڈھکے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس لباس میں عرفی جاوید کی صرف آنکھیں اور ہونٹ ہی نظر آرہے ہیں۔

اداکار ارسلان خان نے عرفی جاوید کی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ لڑکی لیجنڈ ہے،‘ اور ساتھ میں ہنسنے کے ایموجیز کا استعمال کیا ہے۔