یوٹیوبر اذلان شاہ کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اذلان شاہ اور اُن کی اہلیہ، ڈاکٹر وریشہ نے اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق پوسٹ شیئر کی ہے۔

اداکار و یوٹیوبر اذلان شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق پھیلی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

اذلان شاہ نے اہلیہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ہم نے ایک راز چھپا رکھا ہے، ہمارا خاندان بڑھ رہا ہے اور ہم بہت زیادہ خوش ہیں، الحمداللّٰہ، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ اذلان شاہ کا پاکستان کے صفِ اول اور معروف ترین یوٹیوبرز میں شمار ہوتا ہے۔

اذلان شاہ مرحوم، سینئر اداکار شبیر رانا کے بیٹے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی شادی پر اہلیہ، سوشل میڈیا انفلیونسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان کو ایک عدد بچھیرا (گدھے کا بچہ) تحفے میں دے کر بین الاقوامی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی تھی۔

انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ میری اہلیہ کو گدھے کے بچوں سے بہت پیار ہے، تو اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اِنہیں یہ تحفہ دیا ہے۔‘