ایشیا کپ میں میچز کا شیڈول سامنے آ گیا

ایشیا کپ میں میچز کس وقت شروع ہوں گے، اس حوالے سے شیڈول سامنے آ گیا۔

ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے شروع ہوں گے۔

ایشیا کپ میں میچز کا ٹاس 2 بجے ہو گا۔

ایشیا کپ کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کےدرمیان ملتان میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔